ہوم اہم خبریں ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی تھانہ چٹیانہ میں کھلی کچہری

ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی تھانہ چٹیانہ میں کھلی کچہری

0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب رائو سردار علی خان کی خصوصی ہدایت پر عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے تھانہ چٹیانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میںریڈ ر ،پی ایس او ،ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ ،پی آر ا و سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈی پی اوٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران 14 سائلین پیش ہو ئے جنہوں نے اپنے مسائل بیان کیے ۔ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے ۔
اس موقع پر ڈ ی پی او ٹوبہ کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد چٹیانہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا تھا تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع پولیس ٹوبہ کے متعلق شکایات کو براہ راست خود سنناہے تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version