ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈیجیٹل گرداوری بارے جائزہ اجلاس

0
896

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ریونیو کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے حوالہ سے ضلع بھر میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈیجیٹل گرداوری بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو چار تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تحصیلوں داروں سمیت ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گرداوری کی ڈیجیٹائزیشن کے امور بارے کاپیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھونے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز،ریونیو افسران و عملہ اور پٹواری ڈیجیٹائزیشن گرداوری کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے تمام حکومتی وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ تمام افسران کو روانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ دیا جاتا ہے جس کی نگرانی روانہ کی بنیاد پر میں خود کر رہا ہوں ۔اس حوالہ سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز آن لائن گرداوری امور کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو ان کی دہلیز پر رونیو سروسزفراہم کرنا احسن اقدام ہے، آن لائن گردآوری بھی اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے جو کہ دور جدید میں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔انہوںنے کہا کہ گرداوری کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے آن لائن سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے کسانوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈیجیٹل گرداوری ضلع کی عوام کے لئے کسی نعمت کم نہیں ہے۔ اس سے اجناس کی کاشت،ان کی پیداوار کا تعین آسان ہوجائے گا جبکہ زمینوں سے متعلقہ راستوں کے تعین، پانی،اراضی کی تقسیم جیسے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران خودجاکر فیلڈ میں گردآوری کے عمل کا جائزہ لیااور کی ڈیڈ لائن سے پہلے اہد

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں