سبزیات اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اچانک مرکزی سبزی و فروٹ منڈی دورہ

0
751

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے سبزیات اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اچانک مرکزی سبزی و فروٹ منڈی دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنرنے سبزی و فروٹ منڈی میں فراہم کردہ سبزیوں او رپھلوں کی کوالٹی کو چیک کرنے کے دوران بولی کے مراحل کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو مناسب قیمتوں پر اشیا ئے دستیاب ہونگی تو وہ عوام کو مقرر کردہ ارزاں نرخوں پر عوام کو فروخت کر پائیں گے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری اور دیگر عملہ کو پابند کیا کہ وہ بولی کے اوقات میں حاضر باش رہیں تاکہ سبزی اور پھلوں کی مصنوعی قلت اور مقررہ کردہ ریٹس کو کنٹرول میں رکھنے سمیت نیلامیوں کے عمل کو شفاف اور آلو ،پیاز،ٹماٹر و دیگر سبزیوں و پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں۔ آڑھتی حضرات سبزیوں اور پھلوں کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی سے مکمل طور پر پرہیز رکھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں