ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مرید عباس بھٹہ نے رجانہ روڈ پر اقرار فلنگ اسٹیشن سر بمہر کردیا۔

0
51

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزارت توانائی پٹرولیم کی طرف سے لائسنس منسوخ پر ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر شہری دفاع عمر جاوید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مرید عباس بھٹہ نے رجانہ روڈ پر اقرار فلنگ اسٹیشن سر بمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن محکمہ ایکسپلو زوز ا(ا تھارٹی)نے مذکورہ پٹرول پمپ کا لائسنس منسوخ کیا تھا اور اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر عمر جاوید سے پٹرول پمپ سر بمہر کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی چار یونٹ سیل کر کے حسب ضابطہ رپورٹ متعلقہ احکام کو بھجوادی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں