ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ

0
955

ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ بمقام میٹنگ روم ڈی پی اوآفس ٹوبہ میں منعقد ہوئی میٹنگ میںڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ،ڈی ایس پی گوجرہ ، ڈی ایس پی کمالیہ ، ڈی ایس پی لیگل ، ڈ ی ایس پی سی آئی اے، انچارج سی آئی اے ضلع ہذا، ریڈر ٹو ڈی پی او ،پی اے ٹو ڈی پی او اور انچارج دفاتر پولیس سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اورانچارج انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ڈی پی او ٹوبہ نے ضلع بھر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز سے فردا فرداپراگرس رپورٹ لی ۔
ڈی پی او ٹوبہ نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو ڈکیت گینگز کو ٹریس آئوٹ کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا اس کے ساتھ ساتھ رسہ گیروں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرمان اور خصوصی طور پر جواء کروانے والے مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی اس کے علاوہ چالان بر وقت عدالتوں میں جمع کروانے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے اَن ٹریس مقدمات کو فوری ٹریس کرنے مال مسروقہ کو زیادہ سے زیادہ ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
ڈی پی او ٹوبہ نے شرکاء میٹنگ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پینڈنگ درخواستیںجلد از جلد نمٹائی جائیں اس سلسلہ میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس کے علاوہ گینگ ریپ،زنا بالجبر، خلاف وضع فطری اور نقب زنی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے لڑائی جھگڑا،اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں انسدادی کاروائی ضرور عمل میں لائی جائے اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی او ٹوبہ نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں موجود موبائل ہائے،ایگل سکواڈ،ناکہ بندی پوانٹس اور ڈولفن ہائے کو مسلسل مانیٹر کریں اور ڈیوٹی بارے بریف کریں ۔
دوران میٹنگ ڈی پی اوٹوبہ نے ضلع بھر میں ڈکیتی/رابری معہ قتل کے مقدمات پر خاص توجہ دینے کا حکم دیااس کے ساتھ ساتھ ان مقدمات میں شناخت پریڈ کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیںاس کے علاوہ شر پسند اور تخریب کار عناصر کی نقل و حرکت کو مسلسل مانیٹر کرنے کی ہدایات کیں۔
ڈی پی او ٹوبہ نے حکم دیا کہ لوکل اینڈ سپیشل لاء اور دیگر کاروائی کے مقدمات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،مثل مقدمہ جات کے چالان آن لائن سسٹم میںاپ لوڈ کر کے بروقت عدالت میں جمع کروائے جائیںاور مقدمات کا تمام ریکارڈ بلا تاخیر پول کام پر اپ لوڈ کیا جائے تا کہ انہیں آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں