ضلعی انتظامیہ پٹرول اور ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی کے لئے متحرک ہے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کاٹوبہ اور گوجرہ کاوزٹ

0
38

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ضلعی انتظامیہ پٹرول اور ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے ٹوبہ اور گوجرہ کاوزٹ کیا ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے مختلف پٹرول پمپوں پر پہنچ اپنی نگرانی میں سپلائی بحال کروائی۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ حسن نذیر، ڈی ڈی او ڈو یلپمنٹ احمد جواد، سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس ،سمیت متعلقہ افسران اور پولیس بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حالیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ضلع بھر میں بلا تعطل پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پٹرول پمپس مانیٹر کرنیکا ٹاسک دیا گیا ہے اس حوالے سے تمام افسران فیلڈمیں موجود ہیںٹوبہ سمیت چاروں تحصیلوں اور نواحی علاقوں میں بھی پٹرول سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پمپ مالکان عوام کو تنگ نہ کریں ۔پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی جاری رکھیں۔ حکومت کے ساتھ جلد ہی معاملات طے ہو جائے گے۔ڈپٹی کمشنر نے حکومتی احکامات نہ مانے والوں کو خبردار کیا کہ وہ پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بحال رکھیں خلاف ورزی کرنے پمپ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں