ڈپٹی کمشنرعمر جاویدکاچک نمبر 296پٹواریاں والاکا فیلڈ وزٹ ڈیجیٹل گرداوری کے سلسلہ میں ریونیو فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ

0
411

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے چک نمبر 296پٹواریاں والاکا فیلڈ وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈیجیٹل گرداوری کے سلسلہ میں ریونیو فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ احمد جواداو متعلقہ پٹواوری بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈیجیٹل گرداوری کا ریکاڈر کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل گرداوری سکیم پر جاری عملدرآمد مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔تمام افسران اور ریونیو سٹاف فیلڈ میں رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری بھی حکومت پنجاب کا جدید دور اور عوامی امنگوں کے مطابق ہے جس سے گرداوری کے عمل میں شفافیت کے ساتھ ساتھ بہتری اور کسانوں کو سہولت میسر آئے گی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں کم گردآوری والے علاقوں پر خصوصی توجہ دیں اور تمام علاقوں میں 100فیصد ڈیجیٹل گرداوری کو یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں