ہوم اہم خبریں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا...

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ثقلین عباس ،انسپکٹر لیبر محمداظہر،صدرمزدوریونین ایوب انجم، ملک عبدالمجید سمیت بھٹہ مالکان و ورکرز بھی موجود تھے ۔اجلاس میں سوشل سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بھٹہ ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجرا ء اور ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہیں صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آرنے کہا کہ صنعت کار اور کارخانہ مالکان لیبر کے حقوق کا خیال رکھیں ، انہیں نیکی کے کاموں کا اجر ملے گیا۔ انہوںنے کہا کہ ورکنگ کلاس کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لئے درد دل رکھ کر اپنی ہمدردیاں ان سے شیئر کریں۔انہوں نے مالکان کو کہا کہ بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر تبدیل کرنے اور مزدوروں کو انکی پوری اجرت دینے کے ساتھ ساتھ انکے سوشل سیکورٹی کارڈز بنوانے میں سرکاری اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان کے معیار زندگی کو بلند کیا جاسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ محکمہ لیبر سمیت کمیٹی کے جملہ معاون شعبہ ہائے اپنے دائرہ کار کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں تاکہ بھٹہ مزدورں کی فلاح و بہبود کے تمام امور حکومتی احکامات کے مطابق انجام پا سکیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version