ہوم اہم خبریں اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا...

اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکنہ ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرعمرجاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے حوالہ سے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں سبزی منڈی میں سبزیوں و فروٹ کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سبزی و پھل منڈی کے اطراف صفائی ستھرائی کو مزید بہتربنائیں ٹریفک کی روانی کو فعال رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمرجاوید کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈی کا وزٹ کے ساتھ ریٹس کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔اس حوالہ سے سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے تمام سٹاف ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version