لاہور پیرمحل ملتان موٹروے ایم تھری درکھانہ انٹرچینج پر نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس کا 25واں یوم تاسیس کے حوالہ سے تقریب

0
903

پیرمحل ( نامہ نگار ) لاہور پیرمحل ملتان موٹروے ایم تھری درکھانہ انٹرچینج پر نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس کا 25واں یوم تاسیس کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا موٹروے پولیس کا25واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا، اس موقع پر لاہور پیرمحل ملتان موٹروے درکھانہ انٹرچینج پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے موقع پر ڈی ایس پی حمید اللہ خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کا بنیادی مقصد قومی شاہرات کو ٹریفک حادثات سے پاک کرنا، لوگوں کی مدد کرنا اور ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانا ہے، موٹروے پولیس نے اپنے 25 سالہ سفر میں ایمانداری، خوش اخلاقی اور روڈ یوزرز کی مدد کر کے اپنا نام کمایا ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے فرائض منصبی نیک نیتی اور ایمانداری سے سر انجام دیں گے اور عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔جس میں ڈی ایس پی حمید اللہ خان نیازی نے بطور مہمان شرکت کی اور مسافروں میں تحائف بھی تقسیم کیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں