ہوم اہم خبریں ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ”فرٹیلائزر کنٹرول...

ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ”فرٹیلائزر کنٹرول روم” فعال کر دیئے گئے

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ”فرٹیلائزر کنٹرول روم” فعال کر دیئے گئے ہیں جہا ں پرکسان اور کاشتکار کھاد کی عدم فراہمی و اوورچارجنگ سے متعلقہ شکایات کا اندراج046-9201003پر کرواسکیں گے۔ کنٹرول روم میں محکمہ زراعت کے آفیسر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے عملہ کی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں جوموصولہ شکایات کا اندارج کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ کسانوں کی آگاہی کے لئے ذرائع ابلاغ سمیت تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ کاشتکاروں کی طرف سے موصولہ شکایات کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام تک ارسال کی جائینگی۔انہوںنے مزید کہا کہ کسی بھی کھاد ڈیلر کو مرضی کا ریٹ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ کھاد ڈیلرز اپنی دکانوں کے سامنے مقررہ ریٹس کی لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔اس سلسلہ میں فوکل پرسن برائے پرائس محمد عظیم کو مقررہ کر دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنرنے تمام اسسٹنٹ کمشنرکو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے آفس میں کنٹرول روم میں شکایات کے اندارج اور دیگر امور کی کڑی نگرانی کریں اور کسانوں کی طرف سے مہنگی کھاد کی شکایات ملنے پر فوری ایکشن یقینی بنائیںجبکہ مجسٹریٹس کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کریں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version