ہوم اہم خبریں ڈی ایس پی ٹریفک کی ڈی ایس پی صدر کے ہمراہ روڈ...

ڈی ایس پی ٹریفک کی ڈی ایس پی صدر کے ہمراہ روڈ سیفٹی اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے حوالہ سے موٹر سائیکل ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ

0

ڈی ایس پی ٹریفک کی ڈی ایس پی صدر کے ہمراہ روڈ سیفٹی اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے حوالہ سے موٹر سائیکل ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران نے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف علی شاہ کے ہمراہ روڈ سیفٹی اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹر سائیکل شو روم مالکان اور ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا۔
ڈی ایس پی ٹریفک نے روڈ سیفٹی بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ تمام شو روم مالکان اور ڈیلر حضرات موٹر سائیکل فروخت کرتے وقت گاہک کو موٹر سائیکل کے ہمراہ ہیلمٹ ضرور دیں اور تمام کسٹمرز کو تنبیہ کریں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے موٹر سائیکل چلاتے وقت ہمیشہ ہیلمٹ استعمال کریں اس کے ساتھ ساتھ سائیڈ والے شیشوں کے استعمال کو یقینی بنائیں اور نئی موٹر سائیکل فروخت کرتے وقت موٹر سائیکل کے ساتھ سیف گارڈ بھی نصب کریںتا کہ جان لیوا ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکے اور قیمتی انسانی جانوں کو ضیاع سے بچایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ سال2020کے دوران ٹریفک حادثات میں تقریبا37ہزار لوگ لقمہ اجل بنے جن میں83%شرح موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔
دوران میٹنگ ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف علی شاہ نے شو روم مالکان اور ڈیلرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل فروخت کرتے وقت کسٹمر کو وائر لاک ضرور مہیاکریں اور کسٹمرز کو باور کروائیں کہ موٹر سائیکل کھڑا کرتے وقت وائر لاک ضرور لگائے اس سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے کیونکہ چور اکثر وہی موٹر سائیکل چوری کرتے ہیں جن کو وائر لاک نہیں لگا ہوتا اس کے علاوہ تمام ڈیلرز اور شو روم مالکان موٹر سائیکل خریدنے اور فروخت کرنے والے تمام افراد کا ریکارڈ اپنے پاس محفوظ رکھیںدوکانوں پر CCTVکیمرہ جات لگوائیں اور چوری کا موٹر سائیکل فروخت کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version