ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول ٹوبہ کے طلباء کے لیے لیکچر

0
793

ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق ٹریفک سٹاف ٹوبہ کی جانب سے گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول ٹوبہ کے طلباء کے لیے لیکچر کا اہتمام
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم اور ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران کی ہدایت پر ٹریفک سٹاف ٹوبہ کی جانب سے گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول ٹوبہ کے طلباء کے لیے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
دوران لیکچرایجوکیشن یونٹ کے انچارجTW شاہد شریف نے طلباء کوٹریفک قوانین بارے آگاہی دی اور دوران ڈرائیونگ حادثات سے بچائو کی حفاظتی تدابیر بارے آگاہ کیا انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ طلباء دھند کے دنوں میں احتیاط سے ڈرائیونگ کریں ہمیشہ ہیلمٹ کا استعمال کریں موٹر سائیکل سوار سائیڈ والے شیشے ضرور لگوائیں اور ان کا مناسب استعمال کریں دوران ڈرائیونگ موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں پیدل چلنے والے احتیاط سے سڑک کراس کریں اور موٹر سائیکل سوار سڑک پر پیدل چلنے والوں کا بھی خیال کریں موٹر سائیکل اور گاڑی کوآہستہ چلائیں اوردوسری گاڑی سے مناسب فاصلہ پر رکھیں ۔
لیکچر کے اختتام پر ٹریفک سٹاف ٹوبہ کی جانب سے طلباء کوٹریفک قوانین سے آگاہی بارے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں