ہوم اہم خبریں ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی تھانہ سٹی ٹوبہ میں کھلی...

ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی تھانہ سٹی ٹوبہ میں کھلی کچہری

0

ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی تھانہ سٹی ٹوبہ میں کھلی کچہری
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب راؤ سردار علی خان کی خصوصی ہدایت پر عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے تھانہ سٹی ٹوبہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈی پی اوٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران مختلف سائلین پیش ہو ئے جنہوں نے اپنے مسائل بیان کیے۔ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے۔
اس موقع پر ڈ ی پی او ٹوبہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سٹی ٹوبہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا تھا تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع پولیس ٹوبہ کے متعلق شکایات کو براہ راست خود سنناہے تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔
ڈی پی او ٹوبہ نے کہا کہ میڈیا کے دوست، انجمن تاجران و دیگر سول سوسائٹی کے ممبران معاشرے کی اصلاح اور امن و امان کے قیام میں تجاویز دیں جائز تجاویز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ کریمنل افراد کے متعلق انفارمیشن فوری دیں،ہم سب نے ملکر معاشرے کو پرامن بنانا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version