ہوم اہم خبریں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ کے شعبہ اطفال میں انقلابی سہولیات کا...

تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ کے شعبہ اطفال میں انقلابی سہولیات کا اضافہ جدید اینڈوسکوپی یونٹ کا افتتاح

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ کے شعبہ اطفال میں انقلابی سہولیات کا اضافہ کرتے ہوئے جدید اینڈوسکوپی یونٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے سپیشل کوارڈینیٹرچیف منسٹر/ ایم پی اے بلال اصغر ورائچ کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ او رہیلتھ افسران کا عملہ موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ جدید اینڈوسکوپی یونٹ سے مختلف بیماریوں کی تشخیص و علاج ممکن ہو سکے گا۔ اور اس کے لئے جدید اینڈوسکوپی کی مفت سہولت دستیاب ہوگی جس سے نہ صرف بیماریوں کے بارے میں لاحق تشویش ختم ہوگی بلکہ غریب و نادار مریضوں کو اس مقصد کے لئے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔سپیشل کوارڈینیٹرچیف منسٹر/ ایم پی اے بلال اصغر ورائچ نے کہا کہ لوگوں کو معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترحیج ہے اس حوالے سے صحت کی سہولیات میں بہتری کے میگا منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات میسر آسکیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version