ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت پرائیوٹ بس سٹینڈ کی منظوری بارے جائزہ اجلاس

0
677

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت پرائیوٹ بس سٹینڈ کی منظوری بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے اقصی عفور سمیت ہائی وے اور ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائیویٹ بس اڈے کے حوالے سے تمام حکومتی قوانین کو مدنظر رکھ کر منظوری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں پلاننگ کی جارہی ہے،بس اسٹینڈ کی منظوری اوراس سے متعلقہ تعمیرات سے قبل تمام محکموں کی مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی بائی لاز عوام کی سہولت کیلئے بنائے گئے ہیں جن کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے۔تعمیرات سے قبل بس اسٹینڈ میں پارکنگ ایریاز اور ٹریفک کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ غلط پارکنگ عوام کی سہولت کی بجائے دشواری کا باعث بنتی ہے، اس سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں