ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا عمل جاری

0
1174

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری غفور اختر نے کہاہیکہ ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا عمل جاری ہے تاکہ ووٹر لسٹوں کو شفاف بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ اس عمل کا باقاعدہ آغاز 7 نومبر2021 سے کیا گیا ہے جو6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں کی حالیہ جاری معیاری تصدیقی مہم کی کڑی نگرانی اور نچلی سطح تک مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ووٹر لسٹوں کی معیادی تصدیق کو یقینی بنانے کیلئے ڈی اوز،اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر،سپر وائزر حضرات 5دسمبر تک اپنا ٹارگٹ پورا کریں گے۔ عوام اپنا اور اپنے اہلخانہ کے ووٹوں کے اندارج، تصدیق اور جو وفات پا گئے ہیں انکے ناموں کے اخراج کو یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری غفور اختر نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام سے اپیل ہے کہ گھر گھر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال مہم کے سلسلہ میں ویری فیکیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون جاری رکھیں تاکہ ووٹوں کی درستگی و اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہما ری ٹیمیں ضلع بھر میں ڈور ٹو ڈور ووٹوں کی تصد یق اور نئے ووٹوں کے اندراج کے سلسلے میں دو مر تبہ آئیں گی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری غفور اختر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 8300پراپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں