ہوم اہم خبریں نازیبا حرکات کرتے ہوئے پکڑے جانے پر جوڑے کا خاتون کے گلے...

نازیبا حرکات کرتے ہوئے پکڑے جانے پر جوڑے کا خاتون کے گلے میںکپڑا ڈال کر قتل کرنے کی کوشش

0

پیرمحل ( نامہ نگار )نازیبا حرکات کرتے ہوئے پکڑے جانے پر جوڑے کا خاتون کے گلے میںکپڑا ڈال کر قتل کرنے کی کوشش مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر683/24گ ب میں عمران نامی شخص مصباح بی بی کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا تھاکہ ارشاد علی کی والدہ نے دونوں کو نازیبا حالت میں دیکھ لیا پکڑے جانے پر جوڑے نے خاتون کے گلے میں کپڑا ڈال کر گلہ دباکر جان سے مارنے کی کوشش کی خاتون کے منہ سے خون آنا شروع ہوگیا ملزمان خاتون کو چھوڑکر فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 457/354/337L2ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا گرفتار تفصیل کے مطابق کلیم احمد پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت موٹرسائیکل سوار محمدرمضان کو موٹرسائیکل پر سوار گھومتے ہوئے روک کرچیک کیا تو موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ جعلی نکلی موٹرسائیکل سوار کو گرفتارکرکے زیر دفعہ 97Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) بچوں کی لڑائی کا تنازعہ15کس افراد نے حملہ کرکے سات افراد کو تشد دکا نشانہ بنایا فائر لگنے سے دوشدید زخمی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق
چک نمبر721گ ب کے رہائشی ہو محمد اشرف ولد غلام اور محمد ظفر ولد اللہ بخش ۔بہن بلقیس بی بی ، بھائی سوہنا ولد غلام ، بھتیجا آصف ولد ریاض، اورنگ ولد احمد، سعدیہ بی بی دختر سوہنا بھتیجی پرمظہر وغیرہ 15کس نے لاتوں مکوں گھونسوں ڈنڈے سوٹے آتشیں اسلحہ سے بہیمانہ تشدد کیا کپڑے پھاڑڈالے خواتین کی عفت میں خلل ڈالا بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے پسٹل اور بارہ بور کے فائر ظفر اور بلقیس بی بی زخمی ہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 324/148ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )سرکاری ریٹ سے زائد پر کھاد فروخت کرنے پر کھاد ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چوہدری محمد اکرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے اڈا اروتی پر کھاد ڈیلر محمد ریحان کو کھاد سونا یوریا سرکاری ریٹ سے زائد پر فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور کیش میمو جاری نہ کرنے پراور سٹاک رجسٹر میں اندراج نہ کرنے پر زیر دفعہ 4/10/11/16فرٹیلائزر ایکٹ 1973کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version