پیغام پاکستان کانفرنس سے مدارس کے نظام کو سمجھنے میں مدد ملی محترمہ طیبہ ریاض،

0
937

پیرمحل ( نامہ نگار ) پیغام پاکستان کانفرنس سے مدارس کے نظام کو سمجھنے میں مدد ملی محترمہ طیبہ ریاض، مدارس دینیہ کی دگرگوں حالت کے ذمہ دار حکومتی روئیے کی عدم توجہی سمیت ان کو چلانے والے ناظمین و مہتممین زیادہ ہیں ان میں اتنی قابلیت نہیں ہوتی کہ دینی تعلیم کے روشن پہلو کو اجاگر کیا جائے یہی وجہ ہے کہ عام طبقہ زندگی یہ سوچ بھی نہیں رہا کہ اس کی اولاد مدارس میں زیور تعلیم سے روشناس ہو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مدارس کے نظام کی اس کمی کو دیکھتے ہوئے حالات کے عین مطابق نظام المدارس پاکستان کی شکل میں ایک نصاب ہی نہیں طلبا و اساتذہ کی تربیت کے لیے ایک لائحہ عمل بھی دیا اور ان شااللہ وہ دن دور نہیں جب منہاج القرآن کے علما و عالمات دین کی خدمت کے ساتھ ساتھ ایک مفید شہری بن کر ملک کی ترقی میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ان خیالات کا اظہار محترمہ طیبہ ریاض ناظمہ دارلعلوم نوریہ رضویہ رجانہ نے ضلعی کوآرڈینیٹر نظام المدارس سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح تک پیرمحل میں اس کانفرنس کے انعقاد سے مدارس کی انتظامیہ کو آگاہی ملی ملاقات میں ان کے ہمراہ رجانہ سے محمد شفیق قادری صدر تحریک منہاج القرآن اور ناظم تحریک منہاج القرآن حافظ محمد شاہد اقبال بھی تھے حافظ شاہد اقبال نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے رجانہ کے بیشتر مدارس نظام المدارس میں آنے کے لیے رجوع کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے حافظ محمد عرفان خان قادری اور رجانہ میں نظام المدارس کے ذمہ دار فیض سلطان کی خدمات کو سراہا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں