ڈکیتی کی واردات نامعلوم مسلح ڈاکوڈیرے پر سوئے شخص کو باندھ کر ٹیوب ویل سامان نقدی لوٹ کر فرار مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا

0
929

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈکیتی کی واردات نامعلوم مسلح ڈاکوڈیرے پر سوئے شخص کو باندھ کر ٹیوب ویل سامان نقدی لوٹ کر فرار مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا تفصیلات کے مطابق : چارکس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل رکشہ سوار ڈاکوئوں نے چک نمبر675/16گ ب کے رہائشی آس محمد ولد جہاز خان کے زرعی رقبہ درکھانہ روڈ پر واقع سی پلاٹ میں ڈیرے پر سوئے نوجوان کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کرتشددکا نشانہ بنایا اور ٹیوب ویل موٹر ، شافٹ پلی ، نقدی موبائل فون لوٹ کرموٹرسائیکل رکشہ میں فرار ہو گئے، جبکہ اس سے پہلے انہی ڈاکوئوں نے پیرمحل شہر پرانی چونگی سے پھلوں کا رکشہ چرایا، جس پر سوار ہوکر ڈاکوآس محمد کے زرعی رقبہ پر پہنچے ملاز م کو باندھ کر تشددکیا سامان چوری کرکے فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے فرانزک رپورٹ کی روشنی میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں