پیرمحل اور گردونواح میں ہونے والے جرائم اور مقدمات

0
799

پیرمحل ( نامہ نگار )دھان کی باقیات جلاکر فضائی آلودگی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق فاطمہ اکمل زراعت آفیسر نے موضع بب میں نوززمان کو فصل دھا ن کی باقیات کو آگ لگاکر فضائی آلودگی کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر زیر دفعہ 188/278ت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار )غیر قانونی گیس ری فلنگ پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نعیم اقبال اے ایس آئی نے گیس ڈیلر محمد امجد کو غیر قانونی طورپرگیس ری فلنگ کرنے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )مسلح دو شخص گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج محمد امداد اسلم سب انسپکٹر چوکی انچار ج نے دوران گشت موض کوہل خورد کے رہائشی حارث نور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے رپیٹر مع گولیاں اور پسٹل 30بور مع گولیاں برآمد کرلی رفاقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت محمد مزمل کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 13/20/65ترمیمی ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے
پیرمحل ( نامہ نگار )موٹرسائیکل چوری کی واردات نامعلوم چور گھر کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر665/6گ ب کے رہائشی علی رضا ولد محمد سلیم کی موٹرسائیکل اپلائیڈ فار ماڈل 2021 سی سی CD70 ہنڈا مالیت 96ہزار روپے گھر کے باہر سے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے پولیس نے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد ارشد اے ایس آئی نے دوران گشت شراب فروش شاہد فاروق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب پانچ لیٹر برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4شراب ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) غفلت لاپرواہی تیز رفتار ی سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج محمد اعجاز پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت چک نمبر771گ ب میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور شاہ زیب ولد بشیر احمد ساکن نواب بھوتی کو غفلت لاپرواہی تیز رفتار ی سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے پرگرفتار کرکے زیر دفعہ 279ت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں