ہوم اہم خبریں نیشل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پیرمحل کی کاروائی

نیشل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پیرمحل کی کاروائی

0

نیشل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پیرمحل کی کاروائی

سیکٹر کمانڈر M-3 موٹروے پولیس ایس ایس پی جناب سید حشمت کمال صاحب کے احکامات کی روشنی میں موٹروے پولیس پیرمحل زیر نگرانی جناب ڈی ایس پی حمید اللہ نیازی لوگوں کے جان و مال اور محفوظ سفر کے لیے دن رات کوشاں۔۔
چند دن پہلے 18/19 نومبر کو موٹروے کے اطراف میں لگے قیمتی سامان کی چوری کرکے پیرمحل میں فروخت کرتے ہوئے عارف ولد ایوب نامی چور سکنہ 676/17 کو باوثوق ذرائع کی اطلاع پر آپریشن آفیسر انسپکٹر محمد ارشاد اور اسسٹنٹ پٹرول آفیسر محمد مدثر ہیڈ محرر بیٹ 16 پیرمحل نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ چوری شدہ قیمتی سامان جس میں لوہے کے یو کلپس ،نٹ وولٹ فینس کا سامان مالیتی 3 لاکھ روپے برآمد کرکے مقامی پولیس چوکی پیرمحل کے حوالے کیا جس پر چوری کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔سول سوسائٹی اور موٹروے بنانے والی کمپنی نے موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی کو بے حد سراہا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version