ہوم اہم خبریں تھانہ سٹی گوجرہ ۔ اندھا قتل ٹر یس آئوٹ ،دوست کو قتل...

تھانہ سٹی گوجرہ ۔ اندھا قتل ٹر یس آئوٹ ،دوست کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

0

تھانہ سٹی گوجرہ ۔ اندھا قتل ٹر یس آئوٹ ،دوست کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ الحرم سٹی گوجرہ کی پچھلی سائیڈ پر کھیتوں میں نوجوان بعمر21/22سال کی تشدد شدہ لاش پڑی ہے۔ اس اطلاع پرڈی ایس پی گوجرہ اور ایس ایچ او سٹی گوجرہ و ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جس سے اردگرد کے لوگوں سے معلوم ہواکہ یہ لاش محمد جان شبیر ولد محمد یونس قوم شیخ سکنہ گلشن کالونی کی ہے۔
جس پرفوری طور پر مقدمہ نمبر1123/21 بجرم/34 302ت پ تھانہ سٹی گوجرہ میںدرج کیا گیا۔
ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس پر مشتمل سپیشل ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پرمحمد جان شبیرکو قتل کرنے والے دونوں ملزمان1۔ دانش ولد اکبر قوم مغل سکنہ مدنی ٹاؤن بعمر20سال اور ابوبکر ولد جاوید قوم گجر سکنہ اقبال ٹاؤن گوجرہ بعمر 21سال کو گرفتار کر لیا۔
دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا ہم تینو ں آپس میں دوست تھے۔رات تینو ں دوست الحرم سٹی کی پچھلی سائیڈ پر کھیتوں میں گئے تو وہاں پرہم دونوں نے موٹر سائیکل کے سیف گارڈ سے مار کر محمد جان شبیر کو قتل کر دیا اور خود گھر آگئے۔
مقتول کے دوستوں نے مزید بتلایا کہ جان شبیر ہمیں غلط حرکات کے لیے کہتا تھا ۔جس پر طیش میں آ کر ہم نے اسے قتل کر دیا۔دونو ں ملزمان کے خلاف مزید کاروائی جا ری ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version