ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ڈی سی آفس کے لان میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا۔

0
1009

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ڈی سی آفس کے لان میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، اسسٹنٹ کمشنر آر ایچ مرحبا نعمت ، اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر،تحصیلدار، نائب تحصیلدارز، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر، پٹواریوں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجرا، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر مسائل کا ازالہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو انصاف و دیگر مسائل کے حل کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے اس لئے شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے تشریف لائیں اور اپنے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کے ریونیو کے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ہے جس سے شہریوں کو بھرپور فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔ علاوہ ازیں تحصیل کمالیہ، تحصیل پیر محل اور تحصیل گوجرہ میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں