ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں اور زمینداروں کو حکومتی ریٹ پر پر کھا دوں کی فراہمی کے لئے متحرک

0
736

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں اور زمینداروں کو حکومتی ریٹ پر پر کھا دوں کی فراہمی کے لئے متحرک ہے۔ اس ضمن میں ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، ضلع بھر میں ڈیلرز مقررکردہ قیمتوں پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں اور کھادوں کی قیمتوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیادپر کھادوں کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو کھادوں کی طلب اور رسد پر گہری نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل نے چک نمبر 690/32 گ ب گھر میں چھا کر رکھی گی 400 یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کر لی۔اسسٹنٹ کمشنر نے گھر کو سیل کرکے متعلقہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تحویل میں لی گئی گئی کھاد کو سیل پوائنٹ بنا کر حکومتی ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں