ظام المدارس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا اہلسنت پر احسان ہے صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی

0
875

پیرمحل ( نامہ نگار ) نظام المدارس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا اہلسنت پر احسان ہے صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی ،، اسلام اور خصوصا اہلسنت والجماعت پر جب بھی مشکل وقت آیا تو نابغہ عصر قیادت نے اپنی دور اندیشی اور تجدید دین کو ملکی اور بین الاقوامی ضرورت کے مطابق ہم آہنگ کیا مدارس کا نصاب جو کہ 300 سال سے مروج تھا اس کو موجودہ حالات کے مطابق ترتیب و تدوین کرنا اہم ضرورت تھی مدارس کا معیار دن بدن دگرگوں ہوتا جا رہا تھا اس صورت حال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور ان کی ٹیم جس کی قیادت ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر جیسے زعما کر رہے تھے انہوں نے محسوس کیا اور نظام المدارس کی صورت میں ایک ہیرا تراش کر اہلسنت پر احسان کیا ان خیالات کا اظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی ٹوبہ صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی نے ضلعی کوآرڈینیٹر نظام المدارس پاکستان سے کیا اور مبارکباد دی کہ پیرمحل میں ضلعی سطح پر پیغام پاکستان کانفرنس بارش کے ان قطروں کی مانند ہے جس کے نرگسی پھولوں کی مہک اصلاحات مدارس میں کلیدی کردار ادا کرے گی جامعہ کریمیہ رضویہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ان اولین اداروں میں شامل ہے جو نظام المدارس پاکستان سے ملحق ہوئے نظام المدارس ٹوبہ کے ایک وفد جس کی قیادت ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر زبیر احمد بھٹی کر رہے تھے سے ملاقات کی وفد میں منہاج القرآن علما کونسل ٹوبہ کے رہنما صوفی محمدصفدر صدیقی معصومی، حافظ عرفان خان قادری اور سید شاہد شاہ بخاری صدر تحریک منہاج القرآن پیرمحل بھی موجود تھے پیغام پاکستان کانفرنس کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام تحصیلو ں سے مدارس سے الحاق کی درخواستوں میں بھی اضافہ ہوا جس پر صوفی محمدصفدر صدیقی معصومی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نظام المدارس کی قیادت ایماندار ، اہل اور فرض شناس ہے جو قانونی سقم مدارس کے طلبا کو درپیش ہیں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں