بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کو اعزازی شیلڈسے نوازا

0
882

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسینیشن مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل اور بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کو اعزازی شیلڈسے نوازا ہے۔صوبائی سطح پر منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ اورچیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق ضلع میں 12روزہ خصوصی مہم ریچ ایوری ڈور (RED) کے دوران ویکسینیشن کا ہدف حاصل کیا تھا اوروزیراعلیٰ آفس میں ویکسی نیشن مہم میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کے افسران اورسٹاف ممبران کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے بھرپور حوصلہ افزائی پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی حکومتی وڑن کی تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوں نے کورونا ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی لگن و کاوشوں کو سراہا اور مہم پر مامور افسران وٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں