ضلع بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز13دسمبر سے ہو گا جو17دسمبر تک جاری رہے گی

0
646

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )حکومت پنجاب محکمہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز13دسمبر سے ہو گا جو17دسمبر تک جاری رہے گی۔اس ضمن میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو ،اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ذریعے بھی نگرانی کاکام لیا جائیگا اور انسدادپولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے ہیلتھ ورکرز کی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور اس ضمن میں دیگر متعلقہ محکموں سے روابط کو بھی موثر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے سماجی تنظیموں اور دیگر عوامی حلقوں پر زور دیا ہے کہ پولیو جیسی موذی وباء کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت کو شہریوں کا بھرپور تعاون بھی درکار ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے افسران کو کہا کہ اس مہم کے دوران بہتر کارکردائی پیش کرنے ورکرز اور افسران کو نقد انعام اور شیلڈ دی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں