ہوم اہم خبریں ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

0

ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
4 منشیات فروش گرفتار2کلو370گرام چرس اور90لیٹر شراب برآمد مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل گوجرہ۔ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ صدر گوجرہ وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے2منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2کلو 370گرام چرس برآمد ہوئی ۔پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے بد نام زمانہ منشیا ت فروش ملزم خرم کو قابو کیا جس کے قبضہ سے1کلو 250گرام چرس برآمد ہوئی ۔
دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروش ملزم عبد الجبار کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1کلو120گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس نے دوران ناکہ بندی منشیات فروش ملزم حسن کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 60لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
سرکل کمالیہ۔ایس ایچ ا و تھانہ سٹی کمالیہ معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم طارق کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version