ہوم اہم خبریں ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، ڈی او انڈسٹریز میاں محمد عرفان ،ای اے ڈی اے زاہد شریف ،ڈی ایف سی شمائلہ بانو،فوکل پرسن محمد عظیم ،نمائندہ صارفین میاں عاطف سعید ،اے ایف ایس او فوڈ اتھارٹی شمائلہ اکرم سمیت انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں روزمرہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو ازسر نو تعین کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اشیائے خوردونوش کی نئی طے کردہ قیمتوں کے مطابق فروخت ہونگی جن میں 10کلو اور 20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ،ویجیٹیبل گھی و آئل حکومتی پالیسی کے مطابق جبکہ چاول باسمتی سپر پرانے 142روپے، اور نئے باسمتی سپرچاول125،چاول اری (ٹوٹا)60روپے فی کلو گرام اور چینی سفید حکومتی پالیسی کے مطابق ایکس مل ریٹ +2روپے فی کلوفروخت ہوگی۔ اسی طرح کالا چنا موٹا لوکل 127 اورباریک121 روپے، سفید چنا موٹا لوکل182روپے اور باریک167روپے ، دال چنا باریک 125،دال چنا موٹی130روپے،دال مسور موٹی غیر ملکی195اور باریک غیر ملکی 181، دال ماش دھلی ہوئی 250روپے ، دال ماش بغیر دھلی226، بیسن 133روپے فی کلو گرام ، دال مونگ بغیردھلی ہوئی 137روپے ، پسی ہوئی لال مرچ 320روپے فی کلوگرام ،چھوٹا گوشت800روپے ، بڑا گوشت400روپے فی کلو گرام، کھلادودھ80روپے لیٹر،دہی85روپے فی کلو، روٹی تندوری100گرام7روپے،نان سادہ 10روپے، جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع بھر میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران اشیائے خوردونوش کی از سرنو مقرر کئے گئے نرخوں پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی اور مصنوعی قلت اور مہنگائی پیداکرنے والے عناصرریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔تاجروں اور دکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈیوں ،مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ سبزی ،پھل ودیگر ضروریات زندگی کی اشیاء مارکیٹ کمیٹی کے روزمرہ بنیاد پر جاری کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں ا س ضمن میں کوئی شخص یا دوکاندار مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ وصول نہیں کرے گا۔ ہرکاروباری شخص اپنی شاپس پر نمایاں جگہ نرخ نامہ مقرہ کروہ آویزاں کرے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version