آج کے جدید دور میں بھٹہ مزدوروں کی خریدو فروخت انسانی المیہ ہے،بھٹہ مالکان مزدوروں کا استحصال کررہے ہیں

0
601

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
آج کے جدید دور میں بھٹہ مزدوروں کی خریدو فروخت انسانی المیہ ہے،بھٹہ مالکان مزدوروں کا استحصال کررہے ہیں،محکمہ لیبر ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ مزدوروں کو انکے حقوق دلوانے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے،ان خیالات کا اظہار حقوق خلق موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما و کسان رابطہ کمیٹی پاکستان کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق اور پاکستان بھٹہ مزدور یونین رجسٹرڈ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد شبیر نے پاکستان بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے زیر اہتمام بھٹہ مزدوروں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پاکستان بھٹہ مزدور یونین رجسٹرڈ پنجاب کے زیر اہتمام سینکڑوں بھٹہ مزدور مرد و خواتین اور انکے کمسن بچوں نے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت نہ ملنے کے خلاف شہباز چوک میں احتجاجی دھرنا دیا،مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لیبر ویلفیئر کے خلاف زبردست نعرے بازی کی،اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کو رواں سال جولائی میں جاری ہونے والے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت دلوائی جائے،بصورت دیگر وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ثقلین عباس نے مزدور رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ 2دن تک ضلع بھر میں مزدوروں کو حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت دلوائی جائے گی،اسٹینڈنگ آرڈر کے تحت چالان لیبر کورٹ میں جمع کروائے جائیں گے،جس سے مزدوروں کو کم دی گئی اجرت مل جائے گی، اور جولائی سے لیکر اب تک گزشتہ پانچ ماہ کے بقایا جات بھی دلوائے جائیں گے،جو بھٹہ مالک مزدوروں کو انکی پوری اجرت نہیں دے گا،اسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور جس پر بھٹہ مزدوروں نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں