ہوم اہم خبریں پیرمحل اور گدونواح میں ہونے والے جرائم اور مقدماتکی تفصیلات

پیرمحل اور گدونواح میں ہونے والے جرائم اور مقدماتکی تفصیلات

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) گرفتار ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد ، اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے مسلح شخص گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق امدا داسلم چوکی انچارج نے دوران گشت مصطفی نامی مسلح شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بورمع گولیاںبرآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا شوکت علی جاوید سب انسپکٹر نے دوران تفتیش گرفتار ملزم شاہد عباس سے ناجائز اسلحہ پستل 30بوربرآمد کرکے 13/20/65اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )بارہ سالہ بچے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنانے پر دوافراد کے خلاف مقدمہ درج چک نمبر671/12گ ب کے رہائشی محمد احمد عمر بارہ سال کو ملزمان احتشا م وغیرہ دوکس نے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 367A/377ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دومقدمات درج تفصیل کے مطابق بلال کالونی کے رہائشی عتیق الرحمن نے سلیم عباس کرایہ دار کو اپنا مکان کرایہ پر دے رکھا تھا جبکہ حارث آباد کے رہائشی مالک مکان نعیم نے اپنا مکان منظور کرایہ دار کو دے رکھا تھا کرایہ داری کا اندراج تھانہ میں درج نہ کروایا جس پر پولیس نے دونوں مالک مکان اور دونوں کرایہ داران کے خلا ف زیر دفعہ 11عارضی کرایہ داری ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدما ت درج کرلیے
پیرمحل ( نامہ نگار )گیس ری فلنگ پر دکاندا رکے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نعیم اقبال اے ایس آئی نے دوران چیکنگ حارث آباد گیس ڈیلر محمد ساجد کو بڑے گیس سے چھوٹے سلنڈر میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتارکر کے زیر دفعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج ظہیر احمد اے ایس آئی نے دوران گشت ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ظفر اقبال کو غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے چلاکر عوام کے جان مال کو خطرے میں ڈالنے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 279ت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار )چارکس افراد کی گھر میں داخل ہوکرتوڑپھوڑ کرنے مضروب کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق بستی درآباد موضع شاہ پور کے رہائشی منورحسین کو مسمیان نعمان ولد محمد نواز وغیرہ چار کس نے گھر میں داخل ہوکر بذریعہ ڈنڈے سوٹے مضروب کیا اور کار کو ڈنڈوں سے توڑ ڈالا تین لاکھ 75ہزار روپے کا نقصان کیا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 452/440/337L2/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )چوری کی واردات نامعلوم چور گھر میں نقب لگاکر طلائی زیورات نقدی چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی الطاف حسین کے گھر میں نقب لگاکر نامعلوم چور طلائی زیورات دوتولے نقدی ایک لاکھ 25ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 380 تپ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )شادی شدہ خاتون حرام کاری کی نیت سے اغواتفصیل کے مطابق موضع کوہل کی رہائشی سیاں بی بی کو ملزمان اسدالرحمن عرف اسدی وغیرہ چھ کس زنا حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس زیر دفعہ 496-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version