ہوم اہم خبریں معاشی،سماجی،اقتصادی اور سیاسی ترقی معکوس نے تبدیلی کے نعروں کو آشکار کردیاصدیق...

معاشی،سماجی،اقتصادی اور سیاسی ترقی معکوس نے تبدیلی کے نعروں کو آشکار کردیاصدیق پیارا

0

پیرمحل ( نامہ نگار )معاشی،سماجی،اقتصادی اور سیاسی ترقی معکوس نے تبدیلی کے نعروں کو آشکار کردیا، تبدیلی کانعرہ لگانے والے بدترین گورننس کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہارمحمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ،سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار کے سواتین سال کے دورانیہ میں ہر کام الٹا ہوا ہے گنے کے کاشتکار پریشان ہیں ،شوگر ملیںحکومتی پالیسی کی بناء پر ابھی تک کرشنگ سیزن شروع کرنے پر آمادہ نہیں،اس وجہ سے کسان بدحالی کا شکار ہے اعلیٰ ترین افسران کے تبادلوں سے لیکر پٹواریوں کی تعیناتی تک اراکین اسمبلی کی مداخلت پورے معاشرے پر عیاں ہوگئی۔ حکومتی عہدیداروںکی جانب سے مظلوم دارالامان کی بیٹیوں پر ظلم انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں بدترین گورننس کی بناء پر لو ٹ مار،اقرباء پروری،رشوت ستانی،امن و امان کی ابتر صورت حال نا، نہاد انصاف کا عکس ہیں۔کرپشن کے شہنشاہوں کو وزارتیں سونپ کر عوامی استحصال کی انتہا کردی گئی ہے۔بجلی ،پانی گیس ،آٹا سبزی دالیں انڈے ہر چیز کو غریب عوام کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے۔مہنگائی کا جن عفریت کی شکل میں غریب کو ختم کرنے کے درپے ہے،غریب آدمی کے لئے قائم کئے گئے یوٹیلٹی اسٹورز کو اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا ہے۔غریب اور مظلوم عوام انصاف کے حصول کے لئے عدالتوں میں دھکے کھارہے ہیںلیکن انصاف کی بجائے موت ان کا مقدر بنائے جارہی ہے۔نادر شاہی احکامات جاری کرکے اداروں کو بدحال کیا جارہا ہے۔مذہبی فروعی اختلافات کو اْبھارا جارہا ہے۔قادیانیت کو فروغ دینے کے لئے انہیں سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں وزیر اعظم کی ساری ٹیم چوروں اور لٹیرے سیاسی ٹھگوں پر مشتمل ہے جن سے عوام پہلے ہی بیزار آچکے تھے۔تبدیلی سرکار نے انہی لٹیروں کو عوام پر مسلط کر کے عوام کا جینا محال کردیا ہے قرضہ پر موت کو ترجیح دینے والے جھوٹے حکمران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے آگے بچھے جارہے ہیں۔روپے کی قیمت گرنے کی وجہ سے ملکی معیشت گراوٹ کا شکار ہے،تعلیم عام کرنے کی بجائے کرونا کے نام پر 8ماہ سے تعلیمی ادارے بند کرکے دشمن کے بچوں کو پڑھانے کے دعوے کرنے والے اپنے بچوں کا مستقبل خراب کرنے لگے تعلیمی فیسوں میں اتنا اضافہ کردیا گیا ہے کہ غریب عوام اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم تو درکنار بنیادی تعلیم بھی نہیں دلواسکتے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version