ڈپٹی کمشنرعمر جاویدکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

0
992

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاویدکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن چوہدری سعید احمد سعیدی،مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر سید شہباز عالم سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ‘ ضلع کے چاروں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور ہیلتھ اتھارٹی کی زیر نگرانی چلنے والے دیہی و بنیادی مراکز صحت کی حالت زار مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ممبران ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال کو درپیش مسائل کی جانب بھی خصوصی توجہ دیں،ڈی ایچ کیو میں بعض سرکاری مشینری کو فوری طورپر فنکشنل،مریضوں کے علاج معالجے میں درپیش رکاوٹوں کو دور،ہسپتال کی سیکورٹی کو بہتر ،آپ گریڈیشن کے حوالے سے جاری اقدامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی جدید سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت کے افسران و ملازمین اور علاقہ کی مخیر شخصیات اس مشن کو آگے بڑھانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں