پانچویں نیشنل وولنٹیٔرز کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم 2021 مقابلہ جات میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تیسری پوزیشن۔

0
863

پانچویں نیشنل وولنٹیٔرز کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم 2021 مقابلہ جات میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تیسری پوزیشن۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر اور ریسکیو 1122سٹاف کی طرف سے فاتح ٹیم کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچنے پر شاندار استقبال۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ() تفصیلات کے مطابق پانچویں نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم مقابلہ جات2021 جو کہ پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوئے جس میں پاکستان بھر سے مختلف اضلاع کی 46 ٹیموں نے حصہ لیا۔جس میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل لیول پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ٹیم لِیڈر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسربشارت حمید،ٹریننگ انسٹرکٹرز مبشر رسُول،احمد محمد دانش،عمر سعید ،،رائیبہ شمس ،تہمینہ ، اور شمائلہ بشیرشامل تھے۔
کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم میں کمانڈر مِس فریحہ جبکہ ٹیم ممبران میں مِس اریحہ ، فیض فرید ،محمد محسن، محمد وارث، عتیق الرحمن ، عابدجاوید اور عطاءالرحمن شامل تھے۔
فاتح ٹیمزکے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ‘ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر ،ممبر صوبائی اسمبلی سعید احمد سعیدی ،پاکستان تحریک انصاف کےراہنما چوہدری محمد اشفاق ،چیئرمین ٹیویٹا سہیل عباس ٹیپو نےCERT ٹیم کو نیشنل ریسکیو چیلنج میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ سے نوازا
۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرکے ہمراہ کمیونٹی کوارڈینٹر اور ریسکیو سٹاف کی طرف سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیم کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسربشارت حمید،
ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مرسلین ، کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی، اسٹیشن کوارڈینیٹر شبیر بدر ، ٹرانسپورٹ مینٹینس انچارج وحید انور بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں