پیرمحل اور گردونواح میں ہونے والی وارداتوں کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
426

پیرمحل ( نامہ نگار )پٹرولنگ پولیس کی کاروائی شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد اسلم پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت چک نمبر728گ ب کے قریب شراب فروش اظہر منیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دس لٹر شراب برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )سیکورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پٹرول پمپ مالک اور دکاندار کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق غلام شبیر ایس ایچ اونے دوران چیکنگ چک نمبر674/15گ ب میں پٹرول پمپ مالک آصف مشتاق کو پٹرول پمپ پر سیکورٹی گارڈ نہ رکھنے اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پرجبکہ غلہ منڈی کے دکاندار آصف رضا کو اپنی دکان پر سیکورٹی کے انتظامات نہ کرنے پر زیر دفعہ 14دی پنجاب سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے
پیرمحل ( نامہ نگار )موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا گرفتار مقدمہ درج قیصر اشفاق اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت موٹرسائیکل سوار شاہد ندیم کو روک کر چیک کیا تو موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ جعلی نکلی موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 97Aت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار )چوکی انچارج امداد اسلم کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ سامان چالو بھٹی برآمد تیار اور خام شراب برآمد تفصیل کے مطابق امداد اسلم سب انسپکٹر انچارج چوکی پیرمحل نے مخبر کی اطلاع پر موضع کوہل میں شراب کشید کرتے ہوئے مقبول احمد کے احاطہ پر چھاپہ مارکر شراب کشید چالو بھٹی پکڑلی مقبول احمد کو گرفتار کرکے تیار شراب 30 لٹرجبکہ خام شراب 80لٹر برآمد کرکے زیر دفعہ 3/74ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگاکر فضائی آلودگی کی خلاف ورزی پر چار مقدمات درج تفصیل کے مطابق امیر حمزہ فیلڈ اسسٹنٹ نے دھان فصل کی باقیات جلانے پر پابندی کی خلا ف ورزی پر چک نمبر754گ ب کے غلام محمد ، محمد رفیق ولد محمد امیر ،محمد آصف ولد عبدالغفور ، محمد اظہر کو دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگاکر فضائی آلودگی کی خلاف ورزی پرتھانہ اروتی میں زیر دفعہ 188/278ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کروادیے

پیرمحل ( نامہ نگا ر) مویشی چوری سمیت چوری کی تین وارداتیں نامعلوم چور لاکھوں روپے ، طلائی زیورات نقدی چوری کرکے لے گئے مقدمات درج تفصیل کے مطابق بھسی اڈا کوٹ

پٹھانہ نجابت کاٹھیہ بستی کے رہائشی محمد منشاء ولد رحمت اللہ کے احاطہ مویشیاں سے سات جانور عدد جانور جن میں پانچ بڑے جانوردوچھوٹے جانوربکرے بکریاں مالیت تین لاکھ روپے نامعلوم مویشی چوررات کے وقت جانور لوڈر رکشہ میں ڈال کر چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع پرنامعلوم مویشی چوروں کی تلاش شروع کردی اپر کالونی کے رہائشی عبدالغفار کے گھر کا تالا توڑکر نامعلوم چور گھر میں داخل ہوکر طلائی زیورات ،نقدی موبائل فون پارچات وغیرہ مالیت سات لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ سٹی پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 380ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا چک نمبر321گ ب کے رہائشی محمد اشرف کی دکان کا تالہ توڑکر رمضان عرف رمو نامی چور نے دکان سے نقدی 48ہزار روپے چوری کرلیے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 380/457ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر)اشتہاری کو پناہ دینے اور فرارکروانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع کوہل میں اشتہاری ملزم اللہ یار کو اسدالرحمن نے پناہ دے رکھی تھی رفاقت علی اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر گرفتار کرناچاہا تو اشتہاری اللہ یار کو فرارکروادیا اسدالرحمن کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 212ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر)غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے پر تین مقدمات درج تفصیل کے مطابق محمد عمران انچارج ٹریفک سٹاف نے دوران چیکنگ گاڑیاں بابا نور چوک میں غفلت لاپرواہی کا مظاہر کرنے اور تیز رفتاری سے گاڑی دانستہ بھگانے پر تین گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پکڑکر تھانہ صدر پیرمحل میں زیر دفعہ 279PPCکے تحت مقدمات کا اندراج کروادیا جبکہ ڈرائیور بلا ل ولد انور کو گاڑی نمبرFDI-247کو بغیر کمرشل لائسنس ہیوی گاڑی ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلای
پیرمحل ( نامہ نگا ر)اوباش کی گھر میں داخل ہوکر خاتون کو بے آبر وکرنے کی کوشش کی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر700/42گ ب کی رہائشی تہمینہ سرور کو گھر میں اکیلے پاکر ملزم زبیر نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 376/511ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں