پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والیے کرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0
876

پیرمحل ( نامہ نگار ) گیس ری فلنگ پردو گیس ڈیلروں کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق نعیم اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت سبزی منڈی روڈ پر گیس ڈیلر شاہد اورخانجوان میں گیس ڈیلرمختار احمد کو ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس ری فلنگ کرنے پر خلاف ورزی پر زیر دفعہ 285/286ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے
پیرمحل ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ رانا کا سرکاری ریٹ سے کم پر گنا خرید نے پر کنڈامالکان کے خلاف کاروائی تین مقدمات درج تفصیل کے مطابق غلام مرتضیٰ رانا اے سی پیرمحل ہمراہ کین انسپکٹر نے چک نمبر750گ ب کے احسن علی چک نمبر760گ ب کے شاہد ریاض چک نمبر751گ ب کے نذر محمدکنڈا مالکان کو سرکاری ریٹ سے کم قیمت پر کسانوں سے گنا خریدکرنے پر زیر دفعہ 21/17/16شوگرفیکٹریز ایکٹ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمات درج کروادیے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹریکٹر ٹرالی کے کاغذات خیانت کرنے مقدمہ درج چک نمبر763گ ب کے رہائشی فیاض احمد نے مسمیان شیر علی وغیر سے ٹریکٹر ٹرالی خرید کیا جس کے کاغذات شیر علی وغیرہ نے خیانت کرلیے تھانہ اروتی پولیس نے عدالت کے حکم پر زیر دفعہ 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں