ین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

0
704

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنجیب الرحمان ،علماء کرام سمیت اقلیتی برداری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرسمس کے حوالے سے مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات،سکیورٹی سمیت دیگر اموار کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی مدداوران کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہیے۔دین اور انسانیت کے مطابق تمام لوگ برابر ہیں، کسی کو کمتر نہیں بنایا گیابلکہ ایسی سوچ دین کے منافی ہے۔ دیگر مذاہب کے لوگوں کی عبادتگاہیں بھی متبرک ہیں اور ہمارے دین نے ان کا تحفظ لازم قرار دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسلام امن، سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ملک میں رہنے والے اقلیتی برادری کو تمام حقوق حاصل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ علمائے کرام معاشرے کی اصلاح میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور خصوصاً جمعتہ المبارک کے بیانات میں امن اور بھائی چارے کی مثالی فضا قائم رکھنے کے حوالہ سے مثبت پہلو?ں پر روشنی ڈالیں۔ ڈی پی او نجیب الرحمان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اورپولیس ایک مفصل سیکورٹی پلان ترتیب دیرہی ہیضلع کا امن قائم رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی خوشحالی اور امن کے لئے دعا بھی کی گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں