سپیشل کوارڈینیٹرٹو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری بلال اصغر وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

0
844

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )سپیشل کوارڈینیٹرٹو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری بلال اصغر وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میںجلاس میں اے ڈی سی آر محمد نبیل ریاض سندھو،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ حسن نذیر،ڈی ڈی اوڈویلپمنٹ احمد جواد، ایکسین ہائی وے ایکسین بلڈنگ ، سی ای او ایجوکیشن ، ایکسین پبلک ہیلتھ ،ایکسین لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس ڈی ڈی اوڈویلپمنٹ احمد جوادنے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل گوجرہ میں جاری ترقیاتی سیکموں میں ہائر ایجوکیشن 1،واٹر سپلائی 2،روڈز 3پر 1466ملین سے مکمل اور سپورٹس 1،لوکل گورنمنٹ 4،واٹرسپلائی کی 5،روڈز کی 2سیکموں جن کی لاگت 1967ملین روپے رکھے پرتیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کی مزید 11سیکموں کی فنڈ 100ملین روپے جاری ہو گے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل کوارڈینٹرٹو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری بلال اصغر وڑائچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارعو ام کی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ترقیاتی پروگرام کے تحت تحصیل گوجرہ میں شروع ہونیوالے ڈویلپمنٹ کے عمل سے یہ علاقہ تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور اْنھیں بنیادی سہولیات اْن کی دہلیز پر مہیا کرنے کے حوالے سے سرگرم ہے۔جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ اس سے شہری جلد مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع بھر میںوڈز ، میونسپل سروسز کے پراجیکٹس صحت و تعلیم سمیت جاری منصوبوں سے شہر میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ ضلع کی ڈویلپمنٹ میں منتخب عوامی نمائندوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اْنھوں نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی سکیموں کیلئے جاری ہونیوالے فنڈز کا درست استعمال یقینی بنائیں تاکہ عوام حکومت کی ڈویلپمنٹ پالیسی سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں