اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکرنے کریشنگ سیزن کے حوالہ سے گنا خریداری کے مراکز کنڈا جات چیک کئے

0
418

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکرنے کریشنگ سیزن کے حوالہ سے گنا خریداری کے مراکز چک 149 کوہاٹکا گ ب اور 294 ابن ج ب میں کنڈا جات چیک کئے اور حکومت کی طرف سے مقررکردہ گنے کا ریٹ خرید کرنے،کنڈے پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ پر دس ہزار روپے جرمانہ اور وارنگ جاری کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کہا کہ گناخریداری کے تمام مراحل چیک کئے جائینگے جبکہ کسانوں اور کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خریدنے اور ناپ تول میںکمی اور ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔انہوںنے مزید کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی خصوصی ہدایت پر کنڈا جات اور شوگر ملوں میںگنا خریداری کے مراحل کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے چک نمبر 149 گ ب میں کاروائی کرتے ہوئے محمد ندیم کو مہنگی کھاد فروخت کرنے پر پچیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں