فیلڈ اسسٹنٹس وزراعت انسپکٹرز کی مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان ہڑتال نویں روز میں داخل

0
845

پیرمحل ( نامہ نگار ) فیلڈ اسسٹنٹس وزراعت انسپکٹرز کی مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان ہڑتال نویں روز میں داخل ہمارے جائز حقوق دینا افسران بالا کی ذمہ داری ہے،فیلڈ اسسٹنس وزراعت انسپکٹرزفیلڈ اسسٹس وزراعت انسپکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، افسران بالا ہمارے لیے قابل احترام ہیں مگر حقوق کے حصول تک ہڑتال جاری رکھنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، فیلڈ اسسٹنس و زراعت انسپکٹرز ، تفصیلات کے مطابق پورے پنجاب کی طرح محکمہ زراعت تحصیل پیرمحل کے فیلڈ اسسٹنس وزراعت انسپکٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، فیلڈ اسسٹنس وزراعت انسپکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارے جائز حقوق دینا افسران بالا کی ذمہ داری ہے جو کہ انہوں نے عرصہ دراز سے غصب کیے ہوئے ہیں پنجاب یونین نے پورے پنجاب میں اس لیے ہڑتال کا اعلان کیا افسران بالا جس میں ڈائر یکٹر جنرل پنجاب و دیگر مجاز اتھارٹی نے ہمارے جائز حقوق دینے کی بجائے ان پر غور کرنا گوارا نہ کیا ، یونین کے مرکزی نمائندوں کے حکم پر تحصیل سطح پر ہڑتال کرکے اپنے جائز مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جاری رکھیں گے مطالبات منظور نہ ہونے پر ضلعی سطح پراحتجاج کیا جائے گااگر پھر بھی مطالبات نہ مانے تو لاہور ڈی جی کے دفتر کا گھیرائو بھی کر یں گے اور جب تک ہمارے حقوق نہیں دیے جاتے حاضری کے علاوہ تمام سرکاری امور کو معطل رکھا جائے گا اگر افسران بالا کا رویے میں تبدیلی نہ آئی اور ہمیں حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی تو پوری فیلڈ اسسٹنس و زراعت انسپکٹرز برادری لاہور ڈیوس روڈ بند کر کے بھوک ہڑتال کا اعلان بھی کرے گی، وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر زراعت پنجاب ،سیکرٹری زراعت پنجاب سے فوری نوٹس لیکر جائز حقوق دلوانے کے لیے احکامات صادر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں