پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والیے کرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0
740

پیرمحل ( نامہ نگار )موٹرسائیکل چوری کی دوارداتیں، جعلی نمبرپلیٹ لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار ، لوڈ ٹریکٹر کو غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے چلانے پر ڈرائیو رگرفتار فضائی آلودگی پیداکرنے پرمقدمات درج،، موٹرسائیکل چوری کی دوارداتیں نامعلوم چوروں نے دوموٹرسائیکل چوری کرلیے مقدمات درج تفصیل کے مطابق چک نمبر665گ ب کے رہائشی علی رضا کی موٹرسائیکل اپلائیڈ فار ماڈل 2021نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئے طلحہ اکرم نامی شخص کی موٹرسائیکل نامعلوم چور اراضی سنٹر پیرمحل سے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 381-Aت پ کے تحت مقدمات درج کرلیے جعلی نمبرپلیٹ لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار مقدمہ درج فرخ منیب پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت موٹرسائیکل سوار منظور کو روک کرچیک کیا موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 97-Aت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا لوڈ ٹریکٹر کو غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے چلانے پر ڈرائیو رگرفتار مقدمہ درج احمد کریم ٹریفک وارڈن نے دوران چیکنگ ہاشم خان نامی ڈرائیو ر کو لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے خطرناک حالت میں چلاکر عوام کی جان مال کو خطرے میں ڈالنے پر ڈرائیو رکو گرفتار کرکے زیر دفعہ 279ت پ کے تحت تھانہ صدر پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا دھان فصل کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پیداکرنے پرمقدمہ درج محمد جہانگیر فیلڈ اسسٹنٹ نے موضع شاہ پور میں مسمی رانا کالے خان کو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فصل دھان کی باقیات کو جلاکر فضائی آلودگی پید اکرنے پر زیر دفعہ 188/278ت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار )ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے دوافراد کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج چک نمبر759گ ب کے رہائشی طارق محمود کے بھتیجے اور بھانجوں کو مسمیان عنصر وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 337A3/L2/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں