ہوم اہم خبریں فاظتی قطرے پلانے کے لئے پانچ روزہ پولیومہم کا آغاز13دسمبر سے ہوگا

فاظتی قطرے پلانے کے لئے پانچ روزہ پولیومہم کا آغاز13دسمبر سے ہوگا

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا ہے کہ پولیو فری ٹوبہ کے عزم کے ساتھ پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلانے کے لئے پانچ روزہ پولیومہم کا آغاز13دسمبر سے ہوگا جو17دسمبر تک جاری رہے گی ، اس ضمن میں محکمہ صحت انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو مائیکرو پلان کے مطابق ذمہ داررانہ طریقے سے پیشگی انتظامات مکمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاک آرمی کے میجر اورنگ زیب کے ہمراہ انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ سمیت محکمہ ہیلتھ کے افسران موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم 13دسمبر سے ہوگا جو17دسمبر تک جاری رہے گی ، اس دوران ضلع کی 82یونین کونسلز میں203ایریا انچارج ہونگے جبکہ پانچ سال تک کی عمر کے3 لاکھ87 ہزار سے زائدبچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر1313ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔ڈپٹی کمشنر عمرجاوید نے کہاکہ ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور مین چوراہوں، گلی محلوں، بس اڈوں ،ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات پر مامور ٹیموں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے ، والدین سے اپیل ہے کہ وہ انسد اد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے جگر گوشوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو ویکسی نیشن کے قطرے ضرور پلاوئیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version