یونیورسٹی آف ایگری کلچر سب کمپیس ٹو بہ ٹیک سنگھ کے طلباء وطالبات میں اون لائن بزنس کے حوالے سے سمینار

0
1003

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ای کامرس بائی ایکسپرٹس کی جانب سے یونیورسٹی آف ایگری کلچر سب کمپیس ٹو بہ ٹیک سنگھ کے طلباء وطالبات میں اون لائن بزنس کے حوالے سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں طلباء وطالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اون لائن بزنس کی طرف متوجہ کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ایگریکلرل یونیورسٹی ڈاکٹر نثار احمد تھے۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اون لائن بزنس وقت اہم ضرورت ہے۔اسی سلسلہ میں ٹو بہ ٹیک سنگھ میں بھی مختلف skills کی فزیکل کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف اون لائن کورسز کروائے جارہے ہیں۔سمینار میں مینجر جنید رسول نے یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کیلئے انٹر شپ کا اعلان کیا اور یونیورسٹی انتظامی شکر یہ ا دا کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ای کامرس بائی ایکسپرٹس کی ٹو بہ ٹیک سنگھ کی ٹو بہ برانچ کینال روڈنز دالشفا پولی کلینک کے سامنے واقع ہے۔ جہاں سٹوڈنٹس معلومات کیلئے وزٹ کر سکتے ہے اس کے علاوہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوسری برانچ کمالیہ روڈ ر جانہ میں واقع ہے۔سمینار سے مہمانان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے لاکھوں لوگ گھر بیٹھ کر حلال اور منافع بخش کاروبار کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ٹو بہ ٹیک سنگھ میں E_Commerece By Experts کی طرف سے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک سمینار منعقد کیا گیا۔ اس سمینار کا مقصد ٹو بہ ٹیک سنگھ کی عوام میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فری لائسنسنگ کے ذریعے کاروبار کر نے اور اس کی اہمیت کو روشناس کروانا تھا۔ E_Commerece By Experts کے سی ای اور جہانزیب خان ( یو کے ) کے وڑن کے مطابق اپنے ظلاع ٹوبہ میں موجود ہر بچے کو ہنر مند بنا کر اپنا کاروبار کر نے کے قابل بنانا ہے۔سی او اسداللہ خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بچوں کو امیزون کے حوالے سے بچوں میں کاروبار کرنے اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے متعلق آگاہ کیا کہ کیسے ہم امیزون پر اپنا کاروبار بھی کر سکتے ہیں اور لوگوں کو بھی سروسز دے کر ہم بہترین روز گار کما سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ اب آپ کو پاکستان بھر کے کسی بھی بڑے شہر فیصل آباد، لاہور جانے کی ضرورت نہیں۔ اب آپ کو اپنے ہی شہر میں پروفیشنل ٹرینز ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فری لائسنسنگ کے ذریعے گھر بیٹھ کر آن لائن ورک کے ذریعے روز گار کا طریقہ بتائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں