وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ترقیاتی سکیموں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے

0
1001

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ترقیاتی سکیموں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے شہریوں کو ہر شعبہ میں بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔حکومت پنجاب ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے اور اس سلسلے میں ان ترقیاتی سکیموں کے اجرا،اپ گریڈیشن اورتعمیر و بحالی کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، ایس ایس پی سردار موارہن خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، اسسٹنٹ کمشنرز،اے ڈی سی فنانس،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ، ایکسین ہائی وے ،ایکسین بلڈنگ، سی ای او ایجوکیشن سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے ڈویژنل کمشنر کو بریفنگ دی گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر میں صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج، روڈز، ہائر ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن سمیت تمام جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی رفتاری سے جاری ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد زاہد حسین نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام الناس ان سمرات سے استفادہ کرسکیں۔ کمشنر فیصل آباد نے مزید کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شروع ہونیوالے ڈویلپمنٹ کے عمل سے یہ علاقہ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے مشن پر گامزن ہے ۔ ا نہوں نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی سکیموں کیلئے جاری ہونیوالے فنڈز کا درست استعمال یقینی بنائیں تاکہ عوام حکومت کی ڈویلپمنٹ پالیسی سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔انہوں نے افسران سے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے کام کے معیار ، رفتاراورشفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اجلاس میں موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام بقیہ ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی مراحل میں کوالٹی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔بعدازاں کمشنر فیصل آباد زاہد حسین نے شجر کاری مہم کے تحت ڈی سی آفس کے لان میں پودا بھی لگایا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں