حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار

0
906

ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ ( ) دی ایمبیسیڈر سکول محلہ ہائوسنگ کالونی نمبر 1میں حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار منعقدہ ہوا ،جس میں طلباء و طالبات ، اساتزہ کرام، والدین ،میڈیانمائندگان،وکلاء سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھر پورشرکت کی، ڈ پٹی سپرنٹنڈنٹ موٹروے پولیس محمد اشفاق احمد تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،جبکہ انسپکٹرموٹروے پولیس رانا محمد عرفان ،سینئر ٹر ینر ٹریفک پولیس محمد شاہد شریف مہمانان اعزازتھے۔ڈائریکٹر دی ایمبیسیڈر سکول میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے ادارہ کے بچوں کے ہمراہ مہمانوں کااستقبال پر پھلوں کے گلدستے پیش کیئے ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،اس موقع پر بچوں نے تقار یریں ملی نغمے ،ٹیبلو شو بھی پیش کیئے، انسپکٹرموٹروے پولیس رانا محمد عرفان نے طلباء و طالبات ، اساتزہ کرام سمیت والدین کوٹریفک حادثات سے بچنے اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا ، انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کیلئے موٹروے پولیس اورٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر والدین اپنے بچوں کو ٹریفک قوانین اور رو ڈز سیفٹی بارئے آگاہی دیں تعلیمی ادارے طلباء و طالبات کو تربیت دیں ۔ مہمان خصوصی ڈ پٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس موٹروے پولیس محمد اشفاق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ رو ڈز سیفٹی کی تربیت کی بے حد ضرورت ہے جس کیلئے موٹروے پولیس اور ٹر یفگ پولیس ہمیشہ آپ عوام الناس کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں کوشاں ہیں دوران سفر ٹریفک قوانین اور اختیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنی اور اپنے پیاروں کو کسی ناگہانی آفت سے بچا سکتے ہیں،تیز رفتاری یا کوئی بھی لاپرواہی کسی بڑئے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے، مہمان خصوصی ڈ پٹی سپرنٹنڈنٹ موٹروے پولیس محمد اشفاق احمد ، انسپکٹرموٹروے پولیس رانا محمد عرفان ،سینئر ٹر ینر ٹریفک پولیس محمد شاہد نے بہترین سیمینار منعقد کروانے پر ڈائریکٹر دی ایمبیسیڈر سکول میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ اور اساتزہ کرام کا شکریہ کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر دی ایمبیسیڈر سکول میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈیں دئیں اور بچوں کوبہترین پرفارمنس پرسرٹیفکٹ و انعامات دیئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں