سرکل کمالیہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ملزمان گرفتار ،4کلو 230گرا م چرس ،62لیٹر شراب برآمد مقدمات درج

0
827

سرکل کمالیہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
6ملزمان گرفتار ،4کلو 230گرا م چرس ،62لیٹر شراب برآمد مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ پیر محل وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے3ملزمان کو گرفتا ر کیاپہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنا م زمانہ منشیا ت فروش ملزمان 1۔ اجمل خان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے2کلو 280گرام چر س بر آمد ہوئی 2۔ابو بکر کو قابو کیا جس کے قبضہ سے1550گرام چرس برآمد ہوئی ۔
دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے 15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم زاہد کو گرفتار کیا ۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ و ملازما ن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروش ملزما ن کو گرفتا ر کیا۔
پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان جا وید اقبال اورشاہد کو گرفتار کیاجن کے قبضہ سے 62لیٹر شرا ب برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے بد نا م زمانہ منشیات فروش اویس کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 400گرام چرس برآمد ہوئی ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں