یرمحل سول کورٹس میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا ہواماموں بھانجے کو قتل کرنے والا نامز د ملزم موقع پر جاں بحق،

0
955

پیرمحل ( نامہ نگار )پیرمحل سول کورٹس میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا ہواماموں بھانجے کو قتل کرنے والا نامز د ملزم موقع پر جاں بحق،حملہ آور موقع پر گرفتار تفصیل کے سابقہ دشمنی پر پولیس حراست میں عبدالرزاق ولد طوطے خاں قوم گادھی بلوچ سکنہ موضع کوہل خورد کو علاقہ مجسٹریٹ چوہدری نوید انجم کی عدالت کے قریب حملہ آور نعمان ولد یاسین بلوچ اور احسان ولد خان محمد قوم بلوچ سکنہ 188 گ ب نے پسٹل 30 بور سے فائرنگ کرکے زخمی کر دیامضروب عبدالرزاق تحصیل ہسپتال پیرمحل میں جاکر جاں بحق ہوگیا وقوعہ کی اطلاع پرغلام شبیر بلوچ ایس ایچ او تھانہ پیر محل نے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی اندھادھند فائرنگ سے عدالت میں آنے والے سائلین اور وکلاء محفوظ رہے مگر خوف ہراس پھیل گیا جاں بحق ملزم دفعہ 302 میں ملوث تھا جو پیشی پر عدالت لایا گیا تھا جاں بحق ملزم نے کچھ عرصہ قبل غوثیہ چوک میں فائرنگ کر کے ماموں بھانجے کو قتل کیا تھا آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے احاطہ عدالت پیرمحل میں قتل ہونے والے ہونے کے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمن سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی پولیس حراست میں قتل ہونے والے اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی کسی پولیس اہلکار کی غفلت یا قتل میں معاونت ثابت ہونے پر سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں