ڈکیتی کی بوگس کال کرنے پر کالر کے خلاف مقدمہ درج دوبین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار

0
757

پیرمحل ( نامہ نگار )دوبین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار لاکھوں روپے کی منشیات برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق رفاقت علی اے ایس آئی نے بین الاضلاعی منشیات فروش اجمل خان کو گرفتار کرکے دوکلو 280گرام چرس برآمد کرلی جبکہ نعیم اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت چک نمبر719گ ب سے بین الاضلاعی منشیات فروش ابوبکر صدیق کو گرفتار کرکے دیڑھ کلو گرام منشیات چرس برآمد کرکے زیر دفعہ 9C/CNSAمنشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ تھانہ پیرمحل میں مقدمات درج کرلیے
پیرمحل ( نامہ نگار )ڈکیتی کی بوگس کال کرنے پر کالر کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر671/12گ ب کے رہائشی زاہد علی نے پولیس کو 15پر کال کرکے ڈکیتی کی اطلاع دی محمد وسیم اے ایس آئی نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو واردات کی اطلاع بوگس نکلی 15پر بوگس کال کرنے پر زاہد علی کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 29-Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج محمد ارشد اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر680گ ب میں چھاپہ مارکر شراب فروش شاہد علی کو گرفتار کرکے 32لٹر شراب برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4امتناع شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں