پیرمحل سول کورٹ میں فائرنگ کا واقعہ بار ایسوسی ایشن کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

0
632

پیرمحل سول کورٹس میں فائرنگ واقعہ پر بار ایسوی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

پیرمحل بار کے جنرل سیکرٹری میاں صحیب منیر رامے ایڈوکیٹ کی طرف جاری اعلامیہ کے مطابق احاطہ کچہری میں فائرنگ کے واقعہ پرسیکورٹی کے انتظامات کے فول پروف انتظامات نہ ہونے پر پیرمحل بار کی طرف سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا ہے ہڑتال کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جنرل سیکرٹری نے کہا عدالتوں میں متعدد بار پولیس کو احاطہ کچہری کی ابتر سیکیورٹی بارے آگاہ کیا گیا لیکن سیکیورٹی والے خواب خرگوش کے مزی لیتے رہے آج کے واقعہ نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے بار ایسوی ایشن فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کرتی ہے جب تک سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف نہیں بنائے جاتے بار ایسوسی ایشن ہڑتال جاری رکھے کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں